میکسیکو:عالمی اقتصادی فورم کا دسواں اجلاس

فورم میں کولمبیا، ہیٹی،ہونڈوراس،میکسیکو ،ترینیڈاد اینڈ ٹوباگو کے صدور کے علاوہ برازیل، چلی،کوسٹا ریکا، کیوبا ،جاپان،نیو زی لینڈ،پیرو اور پیراگوائے کے وزرا شرکت کر رہے ہیں

267171
میکسیکو:عالمی اقتصادی فورم کا دسواں اجلاس

دسواں عالمی اقتصادی فورم میکسیکو کے شہر مایا میں شروع ہو رہا ہے۔
فورم میں کولمبیا، ہیٹی،ہونڈوراس،میکسیکو ،ترینیڈاد اینڈ ٹوباگو کے صدور کے علاوہ برازیل، چلی،کوسٹا ریکا، کیوبا ،جاپان،نیو زی لینڈ،پیرو اور پیراگوائے کے وزرا شرکت کر رہے ہیں۔
فورم میں لاطینی امریکہ اور جزائر کریبئین کی علاقائی ترقی سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے جس میں دیگر 45 ممالک سے 800 کے قریب مندوبین بھی حصہ لے رہے ہیں۔
فورم کے شرکا عالمی معاشی کساد بازاری، امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور تیل کی قیمتوں میں کمی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے فورم کا افتتاح کرتےہوئے کہا کہ لاطینی امریکہ تبدیلی کے ایک نازک دور سے گزر چکا ہے اور ہمیں اپنے اس خطے کے تحفظ اور عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کےلیے بھرپور کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں