چین کی طرف سے " ترک سٹی" پروجیکٹ کی دعوت

چین میں شاہراہ ریشم پر واقع شہروں میں "ترک سٹی" کے نام سے ایک ترک تجارتی ، صنعتی، ثقافتی ، تعلیمی ، صحت اور سیاحت کا مرکز

226382
چین کی طرف سے " ترک سٹی" پروجیکٹ کی دعوت

چین کی طرف سے " ترک سٹی" پروجیکٹ کی دعوت۔۔۔

چین کے صوبہ آن ہوئی سے منسلک شہر شوزہو کے بلدیہ چئیر مین ژانگ شیانگان نے شاہراہ ریشم پر واقع شہروں میں "ترک سٹی" کے نام سے ایک ترک تجارتی ، صنعتی، ثقافتی ، تعلیمی ، صحت اور سیاحت کا مرکز قائم کرنے کے لئے جاری کاروائیوں سے آگاہ کیا ہے۔
چئیر مین ژانگ شیانگان نے اپنے وفد کے ہمراہ انقرہ چیمبر آف کامرس کے چئیر مین صالح بیز جی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور اس موقع پر "ترک سٹی " کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ہزارا یکڑ اراضی پر یہ مرکز قائم کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور اس مرکز میں ایک ہزار 500 فرمیں موجود ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ترک فرموں کو جو آفس یا مارکیٹیں دی جائیں گی پہلے 3 سال تک ان کا کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ علاقے میں موجود فرموں کو بلا اجرت مشاورت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انقرہ چیمبر آف کامرس کے چئیر مین صالح بیزجی نے کہا کہ "ترک سٹی" کے مقابل ہم بھی انقرہ میں ایک "چین سٹی" قائم کر سکتے ہیں۔
بیز جی نے کہا کہ نئے سرے سے متحرک ہونے والی شاہرائے ریشم کی براستہ ترکی ،یورپ جانے کی مسافت دوسری متنازع گزرگاہ یعنی روس کے مقابلے میں 2 ہزار کلو میٹر کم ہو گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں