ترکی تاتارستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں

ترک۔ تاتار بزنس کونسل کے فورم سے خطاب کرنے والے اقتصادی امور کے وزیر زیبک چی نے ترک سرمایہ کاروں کی تاتارستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی

285146
ترکی تاتارستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں

اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی نے تاتارستان میں صدر رستم منی ہانووف کے ہمراہ ترک۔ تاتار بزنس فورم میں شرکت کی۔
فورم میں ترک آجروں سے مخاطب ہوتے ہوئے زیب کچی نے کہا کہ " آپ تعلیم سے لیکر سیاحت تک، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر کیمیا و مکینا تک کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔"
تاتارستان کے صدر رستم منی ہانوف نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں ترکی کے تاتارستان کے سٹریٹیجک حصہ دار ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ" موجودہ بحران سے خوفزدہ مت ہوں۔ فطری طور پر اسوقت مشکلات پائی جاتی ہیں، تا ہم ، ہم ضرورت کا تقاضا ہونے والے تمام تر منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔"
ترک فرموں کی تاتارستان میں سرمایہ کاری کا جائے واقع پر جائزہ لینے والے وزیر زیب کچی اور منی ہانوف نے 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی بدولت عملی قائم کردہ کیمیائی کارخانے کا افتتاح کیا۔
ترک وزیر نے بعد ازاں ترک فرموں کے دفاتر کا دورہ کیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں