موڈیزنےسکوک بانڈز کی درجہ بندی مستحکم سےمثبت کردی

ہیں وزیر اعظم محمد نواشریف نے اقتصادی درجہ بندی کے بین الاقوامی دارے موڈیز کے سرمایہ کاری کے خدمات کے شعبے کی طرف سے پاکستان کے بیرونی کرنسی کے سرکاری بانڈزسکوک کی درجہ بندی میں اضافے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے

281760
موڈیزنےسکوک بانڈز کی درجہ بندی مستحکم سےمثبت کردی

پاکستان جہاں پر اقتصادی لحاظ سے حالات روز بروز بہتر ہوتے جا رہے ہیں وزیر اعظم محمد نواشریف نے اقتصادی درجہ بندی کے بین الاقوامی دارے موڈیز کے سرمایہ کاری کے خدمات کے شعبے کی طرف سے پاکستان کے بیرونی کرنسی کے سرکاری بانڈزسکوک کی درجہ بندی میں اضافے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہاکہ یہ مالیاتی استحکام گزشتہ 20مہینو ں کے دوران موثر حکومتی پالیسیوں پر عمل در آمد کے نتیجے میں آیا ۔انہوں نے کہاکہ قوم کو آنے والے وقت میں اس سلسلے میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ۔
موڈیزنے سکوک بانڈز کی درجہ بندی مستحکم سے مثبت کردی ہے ۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی کے حکومتی بانڈز کی درجہ بندی میں یہ اضافہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں استحکام اور حکومت کی طرف سے ادارہ جاتی اصلاحات کے تسلسل کے نتیجے میں آیا۔ادارے نے کہاکہ سٹیٹ بینک میں موجود زرمبادلہ کے ذخائر جوگزشتہ برس جنوری کے آخر میں تین ارب بیس کروڑ ڈالر تھے ، اضافے کے ساتھ گیارہ ارب بیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں