لفتھانسا کے پائلٹوں کی ہڑتال جاری

پائلٹوں کی یونین کاک پٹ کی طرف سے بیان میں بتایا گیا ہےکہ اس ہڑتال کا اطلاق درمیانی اور مختصر فاصلے کی پروازوں پر ہوگا

273477
لفتھانسا کے پائلٹوں کی ہڑتال جاری

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کے پائلٹوں کی ہڑتال جاری ہے ۔
پائلٹوں کی یونین کاک پٹ کی طرف سے بیان میں بتایا گیا ہےکہ اس ہڑتال کا اطلاق درمیانی اور مختصر فاصلے کی پروازوں پر ہوگا ۔
یاد رہے کہ اس ہڑتال پر عمل درآمد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے نیتجے میں 750 پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔
یونین کا مطالبہ ہے کہ پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی حد 55 سے 60 سال مقرر کی جائے ۔
واضح رہے کہ حالیہ ایک سال کے عرصے میں پائلٹوں کی یہ 11 ویں ہڑتال ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں