لفتھانسا کی ہڑتال شروع،سینکڑوں پروازیں متاثر

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کے پائلٹوں کی تنظیم کاک پٹ کی اپیل پر ہڑتال کر دی گئی جس سے سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں

270557
 لفتھانسا کی ہڑتال شروع،سینکڑوں پروازیں متاثر

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کے پائلٹوں کی تنظیم کاک پٹ کی اپیل پر ہڑتال کر دی گئی ۔
لفتھانسا کی اس یک روزہ ہڑتال سے 750 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
منسوخ شدہ پروازوں میں فرینکفرٹ اور میونخ بھی شامل ہیں جس کے نیتجے میں تقریبا 80 ہزار مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یونین کا مطالبہ ہے کہ لفتھانسا میں پائلٹوں کی ریٹائر منٹ کی حد کو 55 سال سے بڑھا کر 60 کر دیاجائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک پائلٹوں کی یہ گیارہویں ہڑتال ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں