بیرونی منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر ترک لیرے پر پڑا

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے کہ بیرونی منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدرو قیمت میں اضافے سے ترقی پذیرممالک کی کرنسیوں پر اثر پڑا ہے

259650
بیرونی منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر ترک لیرے پر پڑا

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے کہ بیرونی منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدرو قیمت میں اضافے سے ترقی پذیرممالک کی کرنسیوں پر اثر پڑا ہے ۔
زیبک جی نے بتایا کہ امریکن فیڈرل ریزرو کے ڈالر کے پھیلاو کو روکنے سے متعلق بیان کے نتیجے میں سود کی شرح میں اضافے کی راہ ہموار ہوئی جس کا نتیجہ ڈالر کی قدر و قیمت میں اضافے کی صورت میں سامنے آیا جس سے حسب توقع ترقی پذیر ممالک کی منڈیوں پر اثر پڑا جس میں ترکی بھی شامل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی اقتصادی مشکلات ، روس،عراق اور شام کی صورت حال سے ہمارا خطہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن اس کے بر عکس ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال اضافہ رکارڈ کیا گیا ۔
جناب زیبک جی نے کہا کہ ڈالرکی قدر میں اضافے سے صنعت کاروں میں مقابلے کا رحجان بڑھ جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں