یونان کا مالیاتی پروگرام: یورپ مذاکرات کےلیےآمادہ

یورپی ممالک نے یونان کے ساتھ اصلاحات کی نوعیت پر بات چیت کےلیے بدھ کے روز مذاکرات کرنے کی حامی بھری ہے

255999
یونان کا مالیاتی پروگرام: یورپ مذاکرات کےلیےآمادہ

یونان نے اپے مالیاتی پروگرام کو چار ماہ کی توثیق کے بدلے یورپی یونین کے اصلاحاتی پیکیج کو قبول کرلیا ہے۔
یورپی ممالک نے یونان کے ساتھ اصلاحات کی نوعیت پر بات چیت کےلیے بدھ کے روز مذاکرات کرنے کی حامی بھری ہے ۔
حکومت یونان نے یورپی یونین کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ یورپی سینٹرل بینک کے یونان کے خلاف موقف میں نرمی لانے کا مظہر ہے ۔
علاوہ ازیں ،یورپی ممالک نے یونان کی طرف سے پیش کردہ اصلاحاتی تجاویز میں مزید اضافہ کرنے کا بھی عندی دیا ہے۔
باور رہے کہ یورو زون یونان سے مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اصلاحاتی پیکیج پر یورپی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں