ترک معیشت کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے: محکمہ شماریات

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بیرونی تجارتی خسارہ 37٫5 فیصد کم ہوتےہوئے 4 بلین 305 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا

240450
ترک معیشت کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے: محکمہ شماریات

ترک محکمہ شماریات کے مطابق ، ترک تجارتی خسارہ حالیہ پانچ سالوں کی کم ترین شرح پر پہنچ گیا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بیرونی تجارتی خسارہ 37٫5 فیصد کم ہوتےہوئے 4 بلین 305 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔
گزشتہ مہینے کے برآمداتی اعداد و شمار گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0٫6 فیصد کمی کے ساتھ 12 بلین 331 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ۔
ترکی کے برآمداتی ممالک میں جرمنی سر فہرست رہا جس کے بعد سویٹزرلینڈ ،عراق اور برطانیہ کے نام شامل رہے ۔
دریں اثنا درآمدی تجارت کی شرح 13٫7 فیصد کی کمی کے ساتھ 16 بلین 636 ملین ڈالر رہی ۔
اس سلسلے میں سب سے زیادہ درآمدات چین سے کی گئیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں