عالمی بینک کی ترکی رپورٹ

کئی ملک ترکی کی قابل ذکر اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے زیر مقصد ترکی کو اپنے نمائندے بھیج رہے ہیں: ڈائریکٹر عالمی بینک

230748
عالمی بینک کی ترکی رپورٹ

عالمی بینک کے ترکی کے ڈائریکٹر مارٹن رائزر کی زیر قیادت تیار کردہ " ترکی کی واپسی" نامی رپورٹ عالمی بینک کے واشنگٹن میں واقع مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پینل میں پیش کی گئی۔
مارٹن رائزر کا کہنا تھا کہ حالیہ دو برسوں میں ترکی کے نجی سیکڑ، بینکاری نظام، تعلیم، صحت، خبر رسانی اور رہائشی تعمیرات کے شعبہ جات کی ترقی کا جائزہ لینے کے زیر مقصد تھائی لینڈ سے موریطانیہ تک 25 سے زائد ملکوں کے نمائندوں نے ترکی کے دورے کیے ہیں۔ ہم نے ترکی سے متعلقہ رپورٹ کو ترکی کے تجربات سے زیادہ بہتر طریقے سے استفادہ کرنے کے زیر مقصد تیار کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کی عالمی طاقت میں 1980 کی دہائی سے آزادی کے ماحول میں اضافے کے ساتھ اب تک اضافہ ہوتا چلا آیا ہے۔ اور اس ملک کا عالمی برآمدات و درآمدات میں حصہ اس دور تین سے چار گنا ہوا ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے کسٹم یونین کے معاہدے نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں ترک برآمدکنندگان کو فراہم کردہ سرکاری امداد و تعاون بھی اس چیز میں مؤثر ثابت ہو ئی ہے۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں