عراق اور شمالی عراق کے درمیان مشترکہ تعاون کا فیصلہ

عراق میں مرکزی حکومت اور شمالی عراقی انتظامیہ کے درمیان قائم پیٹرول اور گیس کمیشن نے مشترکہ طور پر تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے

215560
عراق اور شمالی عراق کے درمیان  مشترکہ تعاون کا فیصلہ

عراق میں مرکزی حکومت اور شمالی عراقی انتظامیہ کے درمیان قائم پیٹرول اور گیس کمیشن نے مشترکہ طور پر تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عراقی پارلیمان کے گیس و پٹرول کمیشن کے صدر عاریز عبداللہ نے کہا ہے کہ طرفین کے درمیان موجود مسائل کے حل کو مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے پر عمل درآمد کرنےکےلیے ہر ممکنہ کوششیں کریں گے جبکہ ملک میں تیل اور گیس کے علاوہ دیگر قدرتی وسائل سے متعلق قانونی مسودے کو طرفین کے لیے مفید بنانے کی غرض سے بھی پارلیمان میں بل پیش کیا جائے گا۔
شمالی عراقی انتظامیہ کی پارلیمان کے گیس اور تیل کمیشن کے صدر جودت نے بھی اس موقع پر کہا کہ دونوں کمیشنز مشترکہ طور پر متعدد شعبوں میں تعاون کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال نو کے آغاز سے اب تک شمالی عراق نے یومیہ تین لاکھ بیرل تیل برآمد کرنےی حامی بھری تھی البتہ بعض تکنیکی رکاوٹوں کے باعث یہ برآمداتی مقدار مقرر کردہ ہدف سے کم رہ گئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں