یورپی یونین کے وزراء خزانہ کا اجلاس

ایکو فن کے نام سے یاد کی جانے والی یورپی یونین اقتصادی کونسل کا سرکاری ایجنڈہ ، سرمایہ کاری اور روز گار میں کس طرح اضافہ کیے جا سکنے پر مبنی تھا، تا ہم زیادہ تر یونانی معیشت پر ہی بحث ہوئی

199345
یورپی یونین کے وزراء خزانہ کا اجلاس

یورپی یونین کے وزراء خزانہ کل برسلز مین یکجا ہوئے۔
ایکو فن کے نام سے یاد کی جانے والی یورپی یونین اقتصادی کونسل کا سرکاری ایجنڈہ ، سرمایہ کاری اور روز گار میں کس طرح اضافہ کیے جا سکنے پر مبنی تھا، تا ہم زیادہ تر یونانی معیشت پر ہی بحث ہوئی۔
یونان کی قرضوں کی واپسی ادائیگی کے حوالے سے لچکداری فراہم کرنے کی درخواست پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔
تا ہم یونان کے بیرونی قرضوں کے قومی آمدنی کے 180 فیصد کے مترادف ہونے کے باعث طرفین نے موجودہ صورتحال کے نا قابل اطلاق ہونے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔
یورو زون کے وزراء خارجہ کی صدارت کرنے والے ولندیزی وزیر خزانہ بروز جمعہ ایتھنز کا دورہ کریں گے۔
جس کے بعد قرضوں کی واپسی ادائیگی کے حوالے سے کسی نئے روڈ میپ کا تعین ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں