ترک معیشت کےلیے یہ سال اچھا ہوگا: شیمشک

وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ یورپی سینٹرل بینک کی زر پالیسی میں وسعت دینے کا مثبت اثر ترک معیشت پر پڑے گا

198267
ترک معیشت کےلیے یہ سال اچھا ہوگا: شیمشک

وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ یورپی سینٹرل بینک کی زر پالیسی میں وسعت دینے کا مثبت اثر ترک معیشت پر پڑے گا۔
انہوں نے استنبول میں فرنیچر ایکسپو 2015 کے موقع پر اپنے خطاب میں یقین ظاہر کیا کہ یہ سال معیشت کے حوالے سے گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں بہتر ہوگا۔
شیمشیک نے کہا کہ یورپ میں پائے جانے والے اقصادی بحران اور مشرق وسطی کی خراب صورت حال کے بر عکس ترک معیشت کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں