استنبول اور لندن کے بازارحصص کے درمیان تعاون معاہدہ

وزیر اعظم احمد داود اولو کے دورہ برطانیہ میں سیاسی امور کے ساتھ ساتھ اقتصادی امور کو بھی پیش پیش رکھا جا رہا ہے، اب کے بعد لندن اور استنبول عالمی معیشت کو رخ دینے میں معاون ثابت ہوں گے

192614
استنبول اور لندن کے بازارحصص کے درمیان تعاون معاہدہ

استنبول اور لندن کی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹوں کے درمیان تعاون معاہدہ قائم ہوا ہے۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو لندن اور ڈاؤس پر مشتمل دوروں کی پہلی کڑی لندن میں ہیں۔
اس دورے میں سیاست کی حد تک اقتصادی امور کو بھی اہمیت دی گئی۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے اولین طور پر میرل لنچ بین الاقوامی فرم کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ترکی کی مالی منڈیوں اور سرمایہ کاری کے اہم مواقع پر توجہ مبذول کرانے والے وزیر اعظم ترکی نے عالمی مالی منڈیوں کی تازہ پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کیے۔
اس دوران استنبول اور لندن کے بازار حصص کے درمیان تعاون معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
دستخط تقریب مین شرکت کرنے والے داؤد اولو نے استنبول بازار حصص، ٹرکش ایکسپورٹرز یونین اور استنبول فنانس سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ "استنبول: علاقائی مرکز، عالمی اداکار فورم " سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی انتہائی نازک واقعات رونما ہونے والے ایک اہم محل و قوع کا حامل ملک ہے۔ ہم اس ماحول میں ہم اپنے اقتصادی نظام کی بدولت پُر استحکام ترقی کی جانب گامزن ہیں۔"
انہوں نے ترکی کی اس ضمن میں اصلاحات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ استنبول کی تاریخی اقتصادی طاقت اور لندن کے جدید ڈھانچے کے یکجا ہونے سے یورپی اور عالمی معیشت میں بھی تقویت آئے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں