آئی ایم ایف نے اپنی توقعات میں کمی کر دی

عالمی مالیاتی فنڈ نے عالمی اقتصادی بڑھوتی کے بارے میں اپنی توقعات میں کمی کر دی ہے

191552
آئی ایم ایف نے اپنی توقعات میں کمی کر دی

عالمی مالیاتی فنڈ IMF نے عالمی اقتصادی بڑھوتی کے بارے میں اپنی توقعات میں کمی کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں کے اقتصادیات کو سہارا دینے کے ساتھ ساتھ بعض خطرات نے اقتصادی ترقی میں اضافے کی رفتار کو سست کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2015 اور 2016 کے سالوں میں گلوبل اقتصادی ترقی پر ڈاون ورڈ نظر ثانی کی گئی ہے۔
اس نظر ثانی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی ترقی کی توقعات 3.8 سے کم کر کے 3.5 فیصد کر دی گئی ہیں اسی طرح آئندہ سال کی توقعات کو بھی 4 فیصد سے کم کر کے 3.7 کر دیا گیاہے۔
نظر ثانی رپورٹ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یورو زون، جاپان، چین اور روس کی اقتصادیات میں ضعف نظر آرہا ہے ۔
ماہِ اکتوبر میں شائع ہونے والی اس سے قبل کی آئی ایم ایف رپورٹ سے لے کر اب تک اقتصادیات کو رُخ دینے والے عناصروں کو پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں ، امریکی ڈالر کی مضبوطی، ترقی یافتہ ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تبدیلیوں اور منڈیوں کی اقتصادیات میں شرح سود میں اضافے کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں