روسی اقتصادیات کے لئے ایک بُری خبر موڈیز کی طرف سے

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے روس کے درجے کو BAA2 سے گرا کر BAA3 کر دیا ہے

188513
روسی اقتصادیات کے لئے ایک بُری خبر موڈیز کی طرف سے

موڈیز کی طرف سے روس کے کریڈٹ نوٹ میں تخفیف۔۔۔
یوکرائن کے بحران کی وجہ سے مشکلات کی شکار روسی اقتصادیات کو ایک بُری خبر موڈیز کی طرف سے ملی ہے۔
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے روس کے درجے کو BAA2 سے گرا کر BAA3 کر دیا ہے۔
ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں روس کے زیر غور ہونے کا ذکر کیا گیا ہے اور درجے کے ایک دفعہ پھر گر سکنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
اس طرح اسٹینڈرڈز اینڈ پوئرز اور فچ کے بعد موڈیز نے بھی روس کے درجے کو سرمایہ کر سکنے والے نچلے ترین درجے کے ملک تک گرا دیا ہے۔
واضح رہے کہ روس کا کریڈٹ نوٹ 1998 کے بحران کے بعد سے لے کر اب تک کم ترین سرمایہ کاری کرسکنے والے ملک کے درجے تک گر گیا ہے۔
درجے کے گرنے کی وجوہات، یورپی پابندیاں، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور رُبلےکی قدر میں کمی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں