ہماری حکومت ٹیکس میں رعائیت دینے کی حامی ہے: زیبک جی

وزیرا قتصادی امور نہاد زیبک جی نےصدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ٹیکس میں رعائیت دینے کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ ترکی کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے

187411
ہماری حکومت ٹیکس میں رعائیت دینے کی  حامی ہے: زیبک جی

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں موجود وزیرا قتصادی امور نہاد زیبک جی نے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ٹیکس میں رعائیت دینے کے بیان کی تائید کی ہے ۔
زیبک جی نے کہا کہ ترکی کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیر زیبک جی ویانا میں واقع قصرِ لیخٹن اشٹائن میں منعقدہ ایک نظریاتی کانفرنس میں بطور مہمان شریک تھے جس میں ترک اور آسٹریائی اعلی عہدے داروں کے علاوہ سیاست دانوں اور اخباری مندوبین کی کثیر تعداد بھی مدعو تھی ۔
کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے فیصلوں کی ترک حکومت حمایت کرتی ہے لیکن ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں ترکی کا شمار تیسرےملک کے طور پر ہوتا ہے البتہ ہمیں ایک غیر منصفانہ طرزِ عمل کا سامنا ہے اسی لیے ہمارا یورپ سے مطالبہ ہے کہ وہ ترکی کو آزاد تجارتی معاہدے میں شامل کرے۔
کانفرنس کے اختتام پر اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے صدر ایردوان کی ٹیکس میں رعائیت کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ ہماری حکومت بھی عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرنے کی خواہاں ہے ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں