تجارتی مشیروں پر مبنی کانفرنس کا تیسرا اجلاس

تجارتی مشیروں پر مبنی کانفرنس میں شریک وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانیر یلدز نے کہا ہے کہ پٹرول کی گرنے والی قیمتوں کے نتیجے میں ہمارے قومی خزانے کو 950 بلین ڈالر کا فائدہ پہنچا ہے

177370
تجارتی مشیروں  پر مبنی کانفرنس کا تیسرا اجلاس

اس سال تیسری بار انقرہ میں منعقد ہونے والی تجارتی مشیروں پر مبنی کانفرنس میں شریک وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانیر یلدز نے کہا ہے کہ پٹرول کی گرنے والی قیمتوں کے نتیجے میں ہمارے قومی خزانے کو 950 بلین ڈالر کا فائدہ پہنچا ہے۔
کانفرنس میں شریک وزیر ترقیاتی امور جودت یلماز نے تجارت کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال ترکی نے برآمدات میں رکارڈ قائم کیا ہے ۔ خطے کی شورش زدہ صورت حال کے بر عکس ہماری معاشی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے جس کے نتیجے میں جاری خسارے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلیک نے بھی کہا کہ ثقافتی پالیسیوں نے ملک کے سیاسی و اقتصادی تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے اس وقت ترک کا شمار ٖغیر ملکی سیاحوں کے قابلِ ترجیح مقامات میں چھٹے نمبر پر ہوتا ہے۔
وزیراقتصادی امور نہاد زیبک جی نے بھی کہا کہ روس کے ساتھ ہماری تجارت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہمارا منصوبہ ہے کہ اس تجارتی ہدف کو ایک سو بلین ڈالر تک پہنچا دیا جائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں