پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ ترکی کے لئے مفید

پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ ترکی کے حوالے سے مثبت صورتحال ہے

175694
پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ ترکی کے لئے مفید

پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ ترکی کے حوالے سے مثبت صورتحال ہے۔۔۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم علی باباجان نے کہا ہے کہ "ترکی نے جی۔20 ممالک کے درمیان تعمیری اصلاحات کے موضوع پر تفصیلی ترین پروگرام پیش کیا ہے۔
ساتویں سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کے دوران علی باباجان نے نئی اقتصادی اصلاحات کے اطلاق کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں آئندہ سالوں میں زیادہ نچلے درجے پر رہیں گی اور یہ ترکی کے حوالے سے ایک مثبت صورتحال ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی گری ہوئی قیمتیں ترکی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا اور اس دوران سستی کا مظاہرہ کئے بغیر اقتصادیات میں پیش رفت کو جاری رکھا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں