عالمی کساد بازاری کے برخلاف ترکی کی صوررت حال بہتر ہے:زیبک جی

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے کہ سالِ رواں میں ترکی کی شرح نمو میں 3٫3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آئے گا جس کا سہرا برآمدات کو جاتاہے

162134
عالمی کساد بازاری کے برخلاف ترکی کی صوررت حال بہتر ہے:زیبک جی

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے کہ سالِ رواں میں ترکی کی شرح نمو میں 3٫3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آئے گا جس کا سہرا برآمدات کو جاتاہے۔
زیبک جی نے کہا کہ دنیا کو درپیش متعدد مسائل کے بر عکس ترکی نے اقتصادی لحاظ سے کافی بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے سالانہ معاشی کارکردگی پر مبنی ایک اجلاس کے دوران کہا ہے کہ ترکی کی اہم برآمداتی منڈیوں میں شمار ، یورپی یونین، عراق اور ہمسایہ ممالک کو درپیش سیاسی و معاشی مشکلات کے باوجود گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں اس سال 5٫6 فیصد اضافے کے ساتھ 131٫4 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جس میں آئندہ سال مزید اضافے کی توقع ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں