استنبول کو عالمی تجارتی مرکز کا درجہ دلوانے کےلیے کوشاں ہیں: تور

استنبول اسٹاک ایکسچینج کے صدر ابراہیم تورخان نےکہا ہے کہ گزشتہ عالمی معاشی بحران میں ترک معیشت نے کامیابیوں کی اہم منازل طے کرتےہوئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مالی پوزیشن مزید مستحکم بنائی ہے

159276
استنبول کو عالمی تجارتی مرکز کا درجہ دلوانے کےلیے کوشاں ہیں: تور

استنبول اسٹاک ایکسچینج کے صدر ابراہیم تورخان نے ٹی آر ٹی پر ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ سن 207 تا 2008 کے عالمی معاشی بحران کے نتیجے میں دنیا میں کافی اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کا فائدہ ترکی نے بھرپور اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاشی بحران میں ترک معیشت نے کامیابیوں کی اہم منازل طے کرتےہوئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مالی پوزیشن مزید مستحکم بنائی ہے۔
تورخان نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں استنبول اس وقت ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہےجسے ہم عالمی پیمانے پر ایک مثالی تجارتی مرکز کا مقام دلوانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے ہم نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ استنبول اسٹاک ایکسچینج کو ہم نے مختلف النوع شعبوں میں سرمایہ کاری کے قابل بناتےہوئے اسے ایک مستحکم مالی منڈی میں تبدیل کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں