ترک معیشت ترقی کی جانب رواں دواں ہے : بابا جان

بابا جان نے کہا کہ نے کہا کہ دنیا بھر میں اقتصادی و مالی بحران کے بھاری اثرات پیدا ہونے والے برس 2009 میں حکومت نے "بر وقت اور بہترین طریقے سے تعین کردہ" اقدامات پر عمل درآمد کیاتھا۔

156725
ترک معیشت ترقی کی جانب رواں دواں ہے : بابا جان

باباجان: "عالمی معیشت کے غیر معمولی حالات سے گزرنے کے ایک دور میں ترک معیشت میں ترقی کا رحجان جاری ہے۔"
نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے سن 2015 کے بجٹ پر عمومی مذاکرات کے دوران قومی اسمبلی میں حکومت کے نام پر خطاب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اقتدار کےد ور میں تیار کردہ تمام تر بجٹ پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اقتصادی و مالی بحران کے بھاری اثرات پیدا ہونے والے برس 2009 میں حکومت نے "بر وقت اور بہترین طریقے سے تعین کردہ" اقدامات پر عمل درآمد کیاتھا۔
نج کاری سمیت تعلیم، صحت ، سماجی تحفظ کی طرح کے شعبوں میں تعمیری اصلاحات کو بر وقت عملی جامہ پہنانے کا ذکر کرنے والے بابا جان نے جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مضبوط پبلک فنانس اور بینکاری نظام کی بدولت سن 2008۔2009 کے مالی بحرانی دور میں ترکی پر کم سے کم سطح پر منفی اثرات پڑے تھے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سن 1920 کے بعد دنیا کا بد ترین مالی بحران تھا، جس کا ہرجانہ دوسری جنگ عظیم کے مالی نقصانات سے کہیں زیادہ بلند سطح پر تھا۔
ایسے حالات میں ترک معیشت کے ترقی کا عمل جاری رکھنے اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اشارہ کرنے والے بابا جان نے بتایا کہ ان کٹھن حالات میں ترکی کا اپنا پاؤں پر ڈٹ کر کھڑا رہنا اس کی کامیابی کا مظہر ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں