استنبول میں بی۔ 20 کا اجلاس

وزیر اعظم احمد داود اولو نے جی ۔ 20 کی کاروباری دنیا کی شاخ بی۔20کے ترک نمائندوں کو اپنے اموری دفتر میں ایک ضیافت دیتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

153524
 استنبول میں بی۔ 20 کا اجلاس

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے جی۔20 کی کاروباری دنیا کو تشکیل دینے والے بی ۔20 کے ترک ارکان کے ساتھ استنبول میں ایک ملاقات سر انجام دی۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے بی۔20 کے ترک ارکان کو دولماباھچے میں واقع اپنے اموری دفتر میں ایک ضیافت دی۔
پریس کی عدم موجودگی میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم علی بابا جان، وزیرترقیات جودت یلماز اوراقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی سمیت ترک ایوان ہائے بازار حصص رفات حصارجیک اولو ، ترک صنعتکاروں و آجروں کی انجمن کے صدر خالق دنچر اور 20 کے قریب کاروباری شخصیات موجود تھیں۔
ترکی کے یکم دسمبر سے ج۔20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد بی۔20 کا پہلا اجلاس پیر کے روز استنبول میں منعقد ہوا تھا۔ عالمی بڑی فرموں کے نمائندوں کے جگہ پانے والے بی۔ 20 میں ترکی کی نمائندگی نامور ترک بزنس مین کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں