ترکی، ترقی اور آمدنی کی تقسیم میں بیک وقت کامیابی حاصل کر رہا ہے

ترکی ایسے ممالک میں سے ایک ہے کہ جو ترقی کرنے میں اور آمدنی کی تقسیم میں بیک وقت کامیابی حاصل کر رہے ہیں: جیودت یلماز

148953
ترکی، ترقی اور آمدنی کی تقسیم میں بیک وقت کامیابی حاصل کر رہا ہے

ترکی کے وزیر ترقی جیودت یلماز نے کہا ہے کہ " ترکی ایسے ممالک میں سے ایک ہے کہ جو ترقی کرنے میں اور آمدنی کی تقسیم میں بیک وقت کامیابی حاصل کر رہے ہیں"۔
جیودت یلماز نے قومی اسمبلی میں بجٹ مذاکرات سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم معیاری ترقی کا ہدف رکھتے ہیں اور ہم نے پرائیویٹ سیکٹر ، سرمایہ کاری اور خارجہ طلب میں اضافہ، رفاح اور ترقی جیسی نعمتوں کو بانٹنے اور ترقی کے عمل کو جاری رکھنے سے متعلق موضوعات جیسی پالیسیوں کی بنیاد کو تشکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ایک اہم مقام تک پہنچ گیاہے اور اس وقت بلند سطح والی درمیانی درجے کی آمدنی والے گروپ تک پہنچ گیا ہے۔
یلماز نے کہا کہ اس وقت ترکی میں فی کس آمدنی 10 ہزار 500 ڈالر کے قریب ہے ، فی کس آمدنی 13 ہزار ڈالر تک پہنچنے کی صورت میں ہم بلند شرح کی آمدنی والے گروپ میں داخل ہو جائیں گے، اس ہدف کو ہم درمیانی مدت کے دورانیے میں پورا کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ترکی کی ترقی کی رفتار ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار سے ہم آہنگ شکل میں آگے بڑھ رہی ہے اور ترکی کی ترقی کی رفتار پریاڈک شکل میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ 20 تہائیوں سے بڑھنا بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
یلماز نے کہا کہ بحران کے دنوں میں متعدد ممالک میں روزگار کی کمی تھی جب کہ ترکی میں روزگار کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن اور لاجسٹک، ہیلتھ ٹوئرازم، توانائی کی پیداواریت، پانی کا پُرکفایت استعمال جیسے موضوعات میں 25 شقوں میں عملی پروگرام کا اعلان کریں گے۔
وزیر ترقی جیودت یلماز نے کہا کہ یہ نیا اصلاحاتی پروگرام ترکی کی ترقی کو مستحکم اور معیاری شکل میں مستقبل تک لے جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں