ترکی:دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے کارخانے نے کام شروع کر دیا

اس کارخانے کے قیام سے غیر ملکی انحصار کم کرتے ہوئے سالانہ 600 ٹن دھماکہ خیزمواد تیار کیا جاسکے گا

145776
ترکی:دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے کارخانے نے کام شروع کر دیا

ترکی کے ادارہ برائے کیمیائی صنعت اور ترک محکمہ برائے سائنس،ٹیکنالوجی و تحقیق کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے حامل کارخانے کا افتتاح گزشتہ روز قیریق قلعے شہر میں کیا گیا ۔
اس کار خانے میں مذکورہ مواد کی تیاری سے متعلق تمام امور ترک انجیئنروں کی کاوش ہونگے ۔
افتتاحی تقریب میں وزیر صنعت ،سائنس وٹیکنالوجی فکری ایشیک نے بھی شرکت کی ۔
پچپن بیگھہ زمین پر قائم اس کارخانے میں رطوبت اور روشنی سے پاک ماحول میں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جائے گا۔
اس کارخانے کے قیام سے غیر ملکی انحصار کم کرتے ہوئے سالانہ 600 ٹن دھماکہ خیزمواد تیار کیا جاسکے گا۔
امید ہے کہ اس کارخانے کی مدد سے ترک دفاع صنعت کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں