امریکی ایوان نمائندگان نے بالاآخر بجٹ کی منظوری دے دی

بجٹ کو رات گئے خاصی بحث کے بعد قبول کر لیا گیا

145959
امریکی ایوان نمائندگان نے بالاآخر بجٹ کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے اسمبلی کے بجٹ بل کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان نے متنازعہ بجٹ بل کی حکومت کے سرکاری طور پر "بند ہونے" سے محض اڑھائی گھنٹے قبل منظوری دے دی۔
1٫1 ٹریلین ڈالر کا مسودہ بجٹ ایوان نمائندگان میں رات گئے ہونے والی رائے دہی میں 206 کے مقابلے میں 219 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا۔ اس مسودے کی 162 ریپبلیکنز اور 57 ڈیموکریٹس ارکان نے حمایت کی۔
اس سے قبل اعلان کردہ پروگرام کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن میں رات نو بجے شروع ہونے والا رائے شماری کا عمل صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائڈن نے ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
تمام تر نکتہ چینیوں کے باوجود ایوان نمائندگان میں منظور کردہ مسودہ بجٹ کو اوباما کی منظوری سے قبل سینٹ میں منظور کروانا لازمی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں