صنعتی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ

صنعتی پیداوار میں ماہِ اکتوبر میں سالانہ سطح پر 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

141029
صنعتی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ

ترکی کی صنعتی پیداوار میں ماہِ اکتوبر میں سالانہ سطح پر 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترکی کے محکمہ شماریات کے ماہِ اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ سطح پر کان کنی اور معدنیات کے سیکٹر کے انڈیکس میں سالانہ سطح پر 6.6 فیصد ، پیداواری صنعت کے سیکٹر کے انڈیکس میں 2 فیصد پر، الیکٹرک، گیس، ائیر کنڈیشنگ کی پیداوار اور تقسیم کے انڈیکس میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صنعتی پیداوار ماہِ اکتوبر میں اس سے قبل کے مہینے کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم رہی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں