ایران۔ترکمانستان اور قازقستقان کے درمیان ٹرین سفر کا آغاز

تینوں ملکوں کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب ترکمانستان کے اک یائیلا ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی جس میں تینوں ملکوں کے صدور شریک ہوئے

136772
ایران۔ترکمانستان اور قازقستقان کے درمیان ٹرین سفر کا آغاز

ایران اور وسطی ایشیا کی دو ریاستوں ترکمانستان اور قازقستان کے درمیان ٹرین سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔
تینوں ملکوں کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب ترکمانستان کے اک یائیلا ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی جس میں تینوں ملکوں کے صدور شریک ہوئے۔
اسٹیشن پر ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور قازقستان کے سربراہ سلطان نظر بایوف کا استقبال کیا۔
خبر کے مطابق تینوں ملکوں کے سربراہان نے مجموعی طور پر 926 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔
منصوبے کے تحت ریلوے لائن کا بڑا حصہ ترکمانستان کی سر زمین ہی سے گذرے گا۔
ترکمانستان کے حصے میں ریلوے لائن کا 700 کلو میٹر، قازقستان کے حصے میں 146 کلومیٹر جبکہ ایران میں 80 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی گئی۔
اس ریلوے لائن سے وسطی ایشیائی ریاستوں کی عالمی پانیوں تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔
ابتدائی طور پر ریلوے لائن سے ڈیڑھ ملین ٹن سامان کی ترسیل ممکن ہو گی تاہم پیش آئند مراحل میں یہ مقدار 10 ملین ٹن تک جا سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں