تیل کی پیداوار معمول کے مطابق جاری رہے گی: خلیجی ممالک

اوپیک کے حالیہ اجلاس میں شامل ممالک ایران،نائیجیریا ، اور وینیزویلا نے تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت جبکہ سعودی عرب، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات نے اس کی مخالفت کی ہے

208357
تیل کی پیداوار معمول کے مطابق  جاری رہے گی: خلیجی ممالک

تیل پیدا کرنے والے بارہ ممالک کے وزرا ئے توانائی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ اوپیک اجلاس میں شرکت کی ۔
گزشتہ چار سالوں میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی اجلاس کا اہم موضوع رہی۔
اجلاس میں تیل کی پیداوار کو مقررہ مقدار تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ تین ماہ کےدوران تیل کی قیمتوں میں تیس فیصد کمی پابندیوں سے متاثرہ ایرانا ور روس کے اعتراضات کا سبب بنا تھا۔
اجلاس میں شامل ممالک ایران،نائیجیریا ، اور وینیزویلا نے تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت جبکہ سعودی عرب، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات نے اس کی مخالفت کی تھی ۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حلیف خیلجی ممالک تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرتےہوئے ایران اور روس کو مشکلات سے دوچار کرنا چاہتےہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں