عالمی مسائل کے باوجود ترک برآمدات میں اضافہ جاری ہے:زیبک جی

وزیراقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے مشرق وسطی اور عالمی مسائل کی موجودگی کے باوجود ترک برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے

205843
عالمی مسائل کے باوجود ترک برآمدات میں اضافہ جاری ہے:زیبک جی

وزیراقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے مشرق وسطی اور عالمی مسائل کی موجودگی کے باوجود ترک برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے یہ بات شانلی عرفا میں منعقدہ ایک اقتصادی اجلاس کے دوران کہی ۔
انہوں نے کہا کہ سن 2023 تک 500 بلین ڈالر کی برآمدات کے ہدف تک رسائی کےلیے تن دہی سے کوششیں جاری ہیں۔
جناب وزیر نے بتایا کہ روس ۔یوکرین، عراق،شام، لیبیا اور مصر کے واقعات کے باوجود ترک برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا ، سرمایہ کاروں کے حکومت سے طلب کردہ بعض مطالبات کی قانونی میعاد میں بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں