ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ کا اعلان

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے ترکی کے درجہ بندی کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے سن 2015 میں زر مبادلہ کی ضرورت کے حوالے سے خبردار کیا ہے

201392
ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ کا اعلان

ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ کا تعین ۔۔
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ تنظیم اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکی کی درجہ بندی کو BB+ اور اس کی ظاہری حیثیت کو منفی کر دیا ہے۔
ایس اینڈ پی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان میں ترکی کے BB+ درجے کو برقرار رکھنے کا کہا گیا ہے تو یہ فیصلہ ملکی معیشت کی شرح نمو کے مرحلہ وار دوبارہ تین فیصد سے زائد رہنے کی توقع کا عکاس ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی کی ظاہری ریٹنگ منفی کی سطح پر برقرار ہے۔ جو کہ ترکی کے سن 2015 میں سنجیدہ سطح پر زر مبادلہ کی ضرورت ہونے کے باعث مندی کی جانب رخ ہونے والے خطرات کے حوالے سے ہمارے اندیشوں کی عکاسی کرتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں