جرمنی:انجن ڈرائیوروں کی ہڑتال،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جرمنی میں ریلوے کے نیم سرکاری ادارے ڈوئچے بان کے انجن ڈرائیوروں کی جانب سے چار روزہ ہڑتال شروع ہو گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

185267
جرمنی:انجن ڈرائیوروں کی ہڑتال،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جرمنی میں ریلوے کے نیم سرکاری ادارے ڈوئچے بان کے انجن ڈرائیوروں کی جانب سے چار روزہ ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔
اس دوران طویل فاصلے اور علاقائی سطح پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جرمنی میں انجن ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو اگلے چار دنوں تک افراتفری کا سامنا رہ سکتا ہے۔
اس دوران ڈوئچے بان، انجن ڈرائیوروں کی نمائندہ تنظیم جی ڈی ایل کی جانب سے اعلان کردہ اس ہڑتال کو قانونی انداز میں روکنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈوئچے بان نے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے فرینکفرٹ کی لیبر کورٹ سے بھی رجوع کر لیا ہے۔
عدالت اس مسئلے پر غور کر رہی ہے اور اس بارے میں آج کسی وقت فیصلہ سامنے آ جائے گا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں