ہمیں بلا ویزے یورپ آنے کی اجازت نہ ملنا ناقابلِ فہم ہے:حصاار ج

ترک ایوانِ تجارت و بازار حصص کے صدر رفعت حصار جیک اولو نے برسلز میں یورپی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت اور اس کے اثرات کا حوالہ دیا

159217
ہمیں بلا ویزے یورپ آنے کی  اجازت نہ ملنا ناقابلِ فہم ہے:حصاار ج

ترک ایوانِ تجارت و بازار حصص کے صدر رفعت حصار جیک اولو نے برسلز میں یورپی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت اور اس کے اثرات کا حوالہ دیا۔
حصار جیک اولو نے یورپی ایوانِ تجارت کی طرف سےمنعقدہ ایک پینل سے خطاب بھی کیا ۔
اس پینل میں یورپی یونین کمیشن کے وسعتی اور حکمت ِ عملی سے وابستہ امور کے روح رواں لارنس میریڈیتھ نے کہا کہ سن 2019 تک کسی نئے امیدار ملک کو رکنیت دینے کا یہ مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم یونین کو وسعت دینے سے کترا رہے ہیں۔
بعد ازاں ٹی آر ٹی نیوز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حصار جیک اولو نے کہا کہ کسٹم یونین کے معاہدے میں موجود شق کے تحت ترک عوام کو بلا ویزہ یورپ میں سیر و سیاحت کرنے کا حق دیا گیا ہے کہ جس پر تاحال پابندی ناقابلِ فہم ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں