لفتھانسا کارگو کے پائلٹ اب ہڑتال پر

جرمن پائلٹوں کی یونین کے مطابق ، لفتھانسا کارگو سے منسلک پائلٹوں نے کل صبح تین بجے سے جمعرات کے روز ساڑھے دس بجے تک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

150264
لفتھانسا کارگو کے پائلٹ اب ہڑتال پر

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کارگو کے پائلٹوں نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ۔
جرمن پائلٹوں کی یونین کے مطابق ، لفتھانسا کارگو سے منسلک پائلٹوں نے کل صبح تین بجے سے جمعرات کے روز ساڑھے دس بجے تک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مطالبات منظور کروانے کے لیے مجبوراً یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
پائلٹ یونین اور لفتھانسا کے درمیان مذاکرات میں لفتھانسا ،لفتھانسا کارگو اور جرمن ونگز نامی کمپنیوں کے ساڑھے چار ہزار پائلٹوں کی ریٹائر منٹ کی عمر مقرر کرنے سے متعلق اختلافات پائے جاتے ہیں۔
پائلٹوں کا مطالبہ ہے کہ قبل از وقت ریٹائر منٹ کی عمر کو پچپن سے بڑھا کر ساٹھ سال کر دیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں