ترکی کی معاشی کارکردگی معمول کے مطابق ہے: فیچ ریٹنگز

قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی ادارے فیچ ریٹنگز نے ترکی کے درجات کو ٹرپل بی پر برقرار رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کےلیے موزوں ملک قرار دیا ہے

149305
ترکی کی معاشی کارکردگی معمول کے مطابق ہے: فیچ ریٹنگز

قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی ادارے فیچ ریٹنگز نے ترکی کے درجات کو ٹرپل بی پر برقرار رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کےلیے موزوں ملک قرار دیا ہے۔
ادارے نے ترکی کی معاشی کارکردگی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی مالی اصلاحات میں مثبت پیش رفت اور مستحکم بینک کاری نظام ہمارے اس فیصلے کا سبب بنا ہے ۔
واضح رہے کہ فیچ کے بعد ایک دیگر ادارہ موڈیز بھی ترکی کے درجات پر نظر ثانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے ترکی کی معاشی کارکردگی کو بی بی پلس پوائنٹس جبکہ سرمایہ کاری کے امکانات کو منفی قرار دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں