مشرقی وسطی کےحالات ترکی پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں:شیمشیک

استنبول میں منعقدہ پانچویں عالمی مالیاتی اجلاس میں شریک وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ شرق وسطی کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے مستقبل کے عرصے میں ہمیں بعض خدشات لاحق ہیں جس کی وجہ سےآئندہ سال ترکی کی معاشی ترقی کی رفتار سست روسی کا شکار ہو سکتی ہے

128911
مشرقی وسطی کےحالات ترکی پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں:شیمشیک

استنبول میں پانچویں عالمی مالیاتی اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا۔
دس ممالک سے وابستہ بعض نامور سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات نے اس اجلاس میں عالمی معیشت کی صورت حال ، ترقی کی رفتار اور جاری خسارے کے بارے میں غورکیا ۔
اجلاس میں ترکی کو معاشی ترقی میں استحکام برقرار رکھنے کےلیے مفید اصلاحات کے نفاذ کو جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ۔
نائب وزیراعظم علی بابا جان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ایک بہتر اور معیاری معاشی ترقی کے لیے ہر شعبے میں اصلاحات کا نفاذ جاری رکھا جائے ۔
اس موقع پر وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے جاری خسارے کے بارے میں کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے مستقبل کے عرصے میں ہمیں بعض خدشات لاحق ہیں جس کی وجہ سےآئندہ سال ترکی کی معاشی ترقی کی رفتار سست روسی کا شکار ہو سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں