ایبولا وائرس کے اقتصادیات پر منفی اثرات

مغربی افریقہ میں دو ہزار دو سے سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ سے سیر الیون اور گنی میں اقتصادی طور پر نقصان اٹھایا جا رہا ہے اور ملک کی ترقی کی شرح کم ہو تی جا رہی ہے۔ سیرالیون کی حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

123295
ایبولا وائرس کے اقتصادیات پر منفی اثرات

ایبولا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے اسکے اقتصادیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مغربی افریقہ میں دو ہزار دو سے سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ سے سیر الیون اور گنی میں اقتصادی طور پر نقصان اٹھایا جا رہا ہے اور ملک کی ترقی کی شر کم ہو تی جا رہی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ سیرالیون کی حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق مغربی افریقی ملکوں میں ایبولا کے نتیجے میں رواں سال مارچ سے اب تک 2015 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 491 ہلاکتیں صرف سیرالیون میں ہوئی ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس سے سب سے زیادہ گنی، لائبیریا اور سیرالیون متاثر ہوئے ہیں جہاں اب تک اس مرض کے چار ہزار کیس سامنے آچکے ہیں۔
عالمی ادارے کے مطابق وائرس نائجیریا تک بھی پہنچ چکا ہے جہاں سامنے آنے والے کل 23 مریضوں میں سے اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سینیگال میں بھی ایک شخص کے ایبولا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین مقامی حکام کے ساتھ نائجیریا اور سینیگال میں مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں