ترک برآمدات کا ستارہ ضلع قیصری

سن 2013 کے برآمدات میں سر فہرست شہر قیصری کو اس ضمن میں ایک با معنی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

115753
ترک برآمدات کا ستارہ ضلع قیصری

نہات زیب کچی کا کہنا ہے کہ اقتصادی توازن کے بدلنے والی دنیا میں ترقی کی جانب گامزن ترکی حق بجانب مقام کو پا لے گا۔
ترکی کے ضلع قیصری نے برآمدات کے ستارے کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
صنعتی و تجارتی شہر قیصری میں برآمدات کے فروغ کی خاطر منعقدہ "2013 قیصری برآمدات کے ستارے" نامی ایوارڈ تقریب میں اقتصادی امور کے وزیر نہات زیب کچی اور توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر تانر یلدز نے بھی شرکت کی۔
زیب کچی نے اس دوران اپنے خطاب میں ترکی کی اقتصادی سطح پر توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی اب آئی ایم ایف کو قرضہ دینے کی استعداد کا حامل ایک ملک بن چکا ہے۔ اس کی برآمدات 36 ارب ڈالر سے بڑھتے ہوئے 152 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے بھی اس موقع پر کہا کہ کئی رسک پائے جانے کے باوجود ترک معیشت کی ترقی کا عمل جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں