سمندرمیں تیل کا خارج ہونا کمپنی کی غفلت کا نتیجہ تھا۔امریکی عدلیہ

امریکی عدالت نے کہا ہے کہ برطانوی آئل کمپنی بی پی اور اس سے وابستہ دیگر کمپنیوں نے سن 2010 کے دوران خلیجِ میکسیکو میں واقع ایک آئل پلیٹ فارم سے تیل خارج ہونے پر غفلت کا مظاہرہ کیا تھا

114358
سمندرمیں تیل کا خارج ہونا کمپنی کی غفلت کا نتیجہ تھا۔امریکی عدلیہ

امریکی عدالت نے کہا ہے کہ برطانوی آئل کمپنی بی پی اور اس سے وابستہ دیگر کمپنیوں نے سن 2010 کے دوران خلیجِ میکسیکو میں واقع ایک آئل پلیٹ فارم سے تیل خارج ہونے پر غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔
عدالت نے اس غفلت کے نتیجے میں کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
خیال ہے کہ جرمانے کی رقم اٹھارہ بلین ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس حادثے کے بعد کمپنی کو قانونی چارہ جوئی ،جرمانوں اور ماحولیاتی صفائی کےلیے تقریباً تینتالیس بلین ڈالر کی رقم برداشت کرنا پڑی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں