ترکی، نئی حکومت کا پہلا اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس

باسٹھویں حکومت نے نائب وزیر اعظم علی بابا جان کی زیر قیادت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس منعقد کرتے ہوئے آئندہ کے ایام کے حوالے سے ایجنڈے کے معاملات پر غور کیا ہے

111850
ترکی، نئی حکومت کا پہلا اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس

باسٹھویں حکومت کی پہلی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔
یہ اجلاس نائب وزیر اعظم علی بابا جان کی زیر ِصدارت سر انجام پایا ہے۔
باباجان کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں کل منعقد ہونے والے اجلاس میں بابا جان سمیت ، سائنس، صنعت اور ٹیکنالوجی امور کے وزیر فکری اشک، وزیر محنت و سماجی بہبود فاروق چیلک، وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی، کسٹم اور تجارتی امور نورالتین جانیک لی ، وزیر ترقیات جودت یلماز اور وزیر خزانہ مہمت شمشک نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ کے ایام میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل معاملات کے حوالے سے جائزات لیے گئے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں