ارجنٹائن: مزدوروں کا ہڑتال کرنے کا فیصلہ

ہڑتال سے قبل دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک میدان میں جمع ہونے والے مزدوروں نے افراطِ زر میں ہوش رُبا اضافے کی وجہ سے اپنی اجرتوں کو بڑھانے اور ٹیکس میں کمی لانے کا مطالبہ کیا

106040
ارجنٹائن: مزدوروں کا ہڑتال کرنے کا فیصلہ

ارجنٹائن میں مزدوروں نے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہڑتال سے قبل دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک میدان میں جمع ہونے والے مزدوروں نے افراطِ زر میں ہوش رُبا اضافے کی وجہ سے اپنی اجرتوں کو بڑھانے اور ٹیکس میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ۔
محنت کشوں کے مظاہروں کی وجہ سے شہر کا مواصلاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ۔
یاد رہے کہ ارجنٹائن میں گزشتہ اپریل میں دس لاکھ سے زائد محنت کشوں نے اپنی تنخواہوں میں افراطِ زر کی بلند شرح کے مساوی اضافے کے لیے ہڑتال کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں