آئی ایم ایف کی سربراہ پر خرد برد کا الزام

وزیر خزانہ ہونے کے دور ،ہں خِرد برد کیے جانے کے دعوی کے ساتھ فرانسیسی عدالت نے کاروائی شروع کی ہے

105469
آئی ایم ایف کی سربراہ پر خرد برد کا الزام

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگاردے کے خلاف فرانس میں وزیر خزانہ ہونے کے دور میں ایک تاجر کے ساتھ ہونے والی ادائیگی کے بارے میں تفتیش شروع کی گئی ہے۔
لاگاردے نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی صدارت سے مستعفی نہیں ہوں گی۔
فرانسیسی عدالت نے لاگاردے کے سن 2008 میں ہونے والے ایک خرد برد کے دوران لا پرواہی سے کام لینے کے جواز میں عدالتی کاروائی کا فیصلہ صادر کیا ہے۔
ایک نامور فرانسیسی تاجر نے اپنے شیئرز کو ایک فرانسیسی بینک کو فروخت کیا تھا ۔ تا ہم بینک کی طرف سے اس کے شیئرز کو بعد میں کافی زیادہ منافع کے ساتھ فروخت کرنے پر تاجر نے اس کے ساتھ دھوکہ بازی سے لینے کا دعوی کیا تھا۔
لاگاردے نے ان کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کیے جانے کے فیصلے کے باوجود امریکہ لوٹنے اور آئی ایم ایف کے منصب کو جاری رکھنے کا کہتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی اطلاع دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں