موڈیز کی رپورٹ حقائق سے دور ہے: زیبک جی

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے عالمی قرضہ بندی کے ادارے موڈیز کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترک معیشت کی مثبت کارکردگی کا ذکر کیے بغیر محض سیاسی تناظر میں اپنے جائزات پیش کرتے ہوئے موڈیز نے دانشمندی کا ثبوت نہیں دیا

95691
موڈیز کی رپورٹ  حقائق سے دور ہے: زیبک جی

وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے عالمی قرضہ بندی کے ادارے موڈیز کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ بیان پر تنقید کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترک معیشت کی مثبت کارکردگی کا ذکر کیے بغیر محض سیاسی تناظر میں اپنے جائزات پیش کرتے ہوئے موڈیز نے دانشمندی کا ثبوت نہیں دیا ۔
انہوں نے موڈیز کی نو شقوں پر مشتمل اس رپورٹ پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ موڈیز نے عام انتخابات تک ترکی میں معاشی لحاظ سے عدم استحکام کی فضا برقرار رہنے کا جو نام نہاد دعوی کیا ہے وہ حقیقت سے دور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ترکی کے سیاسی نظام اور معیشت کے حوالےسے بے بنیاد اور من گھڑت بیانات دینے کا حق حاصل نہیں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں