آپ کی آراء کو ہم ملک کی حیثیت سے سنجیدگی سے نہیں لیتے

ترکی آئی ایم ایف کو چلانے والے 10 ممالک میں سےا یک کی حیثیت رکھتا ہے اور کریڈٹ ریٹننگ ادارے ایک خاص مقصد کے تحت ترکی کے درجوں کو مستقل نیچے کی طرف دکھانےکی کوشش میں ہیں:نہات زیبک چی

93409
آپ کی آراء کو ہم ملک کی حیثیت سے سنجیدگی سے نہیں لیتے

ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹننگ ادارے موڈیز کے ترکی کی اقتصادیات کے بارے میں جائزے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ کی آراء کو ہم ملک کی حیثیت سے سنجیدگی سے نہیں لیتے"۔
زیبک چی نے کہا کہ موڈیز ترکی کے اقتصادی انڈیکیٹر کو بلندی کی طرف دکھانے پر مجبور ہو گاآ تھا اور اب کے بعد بھی ترکی کا اقتصادی انڈیکیٹر ہمیشہ اوپر کی طرف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی آئی ایم ایف کو چلانے والے 10 ممالک میں سےا یک کی حیثیت رکھتا ہے اور کریڈٹ ریٹننگ ادارے ایک خاص مقصد کے تحت ترکی کے درجوں کو مستقل نیچے کی طرف دکھانےکی کوشش میں ہیں لیکن وہ ترکی کی اقتصادی ترقی کو دیکھتے ہوئے اپنی اس غلطی سے واپس پلٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں