ترکی:بے روزگاری کی شرح میں جزوی کمی

ترکی میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں 0٫2 کم ہوتے ہوئے8٫8 فیصد ہو گئی ہے

192886
ترکی:بے روزگاری کی شرح میں جزوی کمی

ترکی میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں 0٫2 کم ہوتے ہوئے8٫8 فیصد ہو گئی ہے ۔
ترک محکمہ شماریات کے مطابق، پندرہ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے درمیان بے روزگاروں کی تعداد دو ملین پانچ لاکھ اکیاون ریکارڈ کی گئی ۔
بے روزگاری کی شرح کا تناسب، خواتین میں ساڑھے دس فیصد اور مردوں میں آٹھ فیصد کے لگ بھگ رہا ۔
علاوہ ازیں مئی کے مہینے میں مردوں کی 71٫8 جبکہ خواتین کی 31 فیصد تعداد کو روزگار کے مواقع نصیب ہوئے جبکہ سرکاری اداروں میں بھی تقریباً 4٫1 فیصد افراد کو ملازمت کا موقع ملا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں