ترکی: انقرہ اور استبول کے درمیان برق رفتار ٹرین سفر کا آغاز

ترکی میں گزشتہ روز انقرہ اور استنبول کے درمیان برق رفتار ٹرین کا افتتاح کیا گیا جس سے دونوں شہروں کے درمیان کا سفر ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہو سکے گا

71397
ترکی: انقرہ اور استبول کے درمیان برق رفتار ٹرین سفر کا آغاز

ترکی میں گزشتہ روز انقرہ اور استنبول کے درمیان برق رفتار ٹرین کا افتتاح کیا گیا ۔
اس سہولت سے دونوں شہروں کے درمیان کا سفر ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہو سکے گا۔
افتتاح کے بعد ٹرین کے پہلے سفر کا آغاز ایسکی شہر سے ہوا جس میں وزیر اعظم نے بھی شرکت کی ۔
استنبول پہنچنے پر وزیراعظم ایردوان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس ٹرین کا شمار یورپ کی چھٹی اور دنیا کی آٹھویں برق رفتار ٹرین میں ہوتا ہے جو کہ ہم سب کےلیے باعثِ افتخار ہے
انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اس برق رفتار ٹرین سے مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت میسر ہوگی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں