ترکی، ماہِ مئی کے تجارتی اعداد وشمار کا اعلان

برآمدات کی شرح میں اضافے اور درآمدات کی شرح میں کمی کا مشاہدہ ہوا ہے

111805
ترکی، ماہِ مئی کے  تجارتی اعداد وشمار کا اعلان

ماہ مئی میں برآمدات میں 3٫6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تو درآمدات میں 10٫3 فیصد کی کمی آنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔
ترکی کی خارجہ تجارت کا خسارہ 7 ارب 108 ملین ڈالر تک کم ہو گیا ہے۔
ترک محکمہ شماریات اور و زارت برائے کسٹم و تجارت کے تعاون سے تشکیل دیے جانے والی عبوری خارجہ تجارت اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق مئی کی برآمدات گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 3٫6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 13 ارب 750 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔
جبکہ درآمدات 10٫3 فیصد کی کمی کے ساتھ 20 ارب 859 ملین ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب خارجہ تجارت خسارے میں کمی آتی جا رہی ہے۔
ترکی سے یورپی یونین کو برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ برآمدات کیا جانے والا ملک جرمنی ہے تو درآمدات میں چین اوّل نمبر پر ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں