امریکہ: بانڈزخریدنے کی مقدار میں مزید کمی

امریکی فیڈرل ریزرو بینک نےامریکی بینک معیشت کو سہارا دینے کی غرض سے بانڈز خریدنے کی مقدار میں دس بلین ڈالر کی مزید کمی کر دی ہے

99828
امریکہ: بانڈزخریدنے کی مقدار میں مزید کمی

امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے بانڈز خریدنے کی مقدار میں دس بلین ڈالر کی کمی کر دی ہے۔
اس امر کا فیصلہ امریکی آزاد منڈیوں کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی روسے امریکی بینک معیشت کو سہارا دینے کی غرض سے بانڈز خریدنے کی مقدار میں دس بلین ڈالر کی مزید کمی لائے گا۔
واضح رہے کہ بانڈز کی خرید کی بیس بلین ڈالر کی مجموعی رقم کا پندرہ بلین کا حصہ رہائشی قرضوں کے بانڈز کے لیے مختص کیاجائے گا جس پر عمل درآمد یکم جولائی سے ہوگا۔
امریکی مرکزی بینک کا آئندہ اجلاس انتیس تا تیس جولائی کو ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں