اکیسواں عالمی پیٹرول فیسٹیول

ترکی پیٹرولئیم کارپوریشن نے بھی فیسٹیول میں اسٹال لگایا ہے

97989
اکیسواں عالمی پیٹرول فیسٹیول

اکیسواں عالمی پیٹرول فیسٹیول ۔۔۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ 21 ویں عالمی پیٹرول فیسٹیول نے اپنے دروازے زائرین کے لئے کھول دئیے ہیں۔
فیسٹیول کا افتتاح روس کے وزیر توانائی الگزینڈر نوواک، قطر کے وزیرِ صنعت و توانائی محمد بن صالح السادا، عالمی پیٹرول کونسل کے سربراہ ریناٹو برتانی نے کیا۔
پچپن ہزار مکعب میٹر کے بند علاقے میں منعقدہ اس فیسٹیول میں 500 سے زائد بین الاقوامی پیٹرول اور توانائی کی کمپنیاں شامل ہیں۔
فیسٹیول میں شریک کمپنیوں میں برطانیہ کی بی پی، ہالینڈ کی شیل ، روس کی گیس پروم، امریکہ کی شیورون اور ایکسون موبیل جیسی توانائی کی دیوہیکل کمپنیاں بھی فیسٹیول میں اسٹال لگانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔
ترکی پیٹرولئیم کارپوریشن نے بھی فیسٹیول میں اسٹال لگایا ہے۔
اسٹال پر ترکی پیٹرولئیم کارپوریشن کے زیرِ انتظام اور 2017 میں استنبول کی میزبانی میں متوقع 22 ویں عالمی پیٹرول کانفرنس کا اور ترکی کا تعارف کروایا جا رہا ہے۔
توقع ہے کہ ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز 19 جون بروز جمعرات کو اسٹال کا دورہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں