ہمارا ہدف چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہے: اسحاق دار

حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ملک کواندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب لے جانے کا پختہ عظم کررکھا ہے۔ نندی پور،داسو،بھاشا،نیلم جہلم اور دیگر منصوبوں کو مستقبل قریب میں مکمل کرلیا جائے گا

78703
ہمارا ہدف چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہے: اسحاق دار

پاکستان کےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کواندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب لے جانے کا پختہ عظم کررکھا ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح بھی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویودیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے نندی پور،داسو،بھاشا،نیلم جہلم اور دیگر منصوبوں کو مستقبل قریب میں مکمل کرلیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت مختلف ذرائع سے چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ حکمت عملی سے بجٹ کا خسارہ کم ہوا ہے ،انکم سپورٹ پروگرام سے بڑی تعداد میں لوگوں کی معاونت کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں